
پاکسان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کے متعلق بات کی ہے۔
Instead of buying cheaper oil from Russia Imported govt, brought in by US regime change conspiracy, continues to put unbearable burden on people while giving themselves NRO2 worth Rs 1100 bn. Total increase Rs 99 for petrol, Rs 133 for diesel. Join our protest ag this tomorrow. pic.twitter.com/JnXIbtkAUx
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 1, 2022
عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت خود کو 11سوارب روپے کا این آر او دے رہی ہے اور عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے روس سے سستا تیل نہیں خریدا اور پیٹرول کی قیمت میں 99 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 133 روپے کا اضافہ کیا گیا۔
اس موقع پر عمران خان نے عوام سے اپیل ہے کہ عوام کل مہنگائی کے خلاف ہمارے احتجاج میں شامل ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 14 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی موجودہ قیمت 248 روپے 74 پیسے ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 230 روپے 26 پیسے اور لائٹ ڈیزل 226 روپے 15 پیسے کا دستیاب ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News