Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہنرمند پاکستان منصوبے کی منظوری، افتتاح کل ہوگا

Now Reading:

ہنرمند پاکستان منصوبے کی منظوری، افتتاح کل ہوگا
ہنرمند پاکستان

حکومت کی جانب سے تاریخ کا بڑا اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، وزیر اعظم کی جانب سے بھی ہنرمند پاکستان منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نوجوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں معاون خصوصی عثمان ڈار اور شفقت محمود سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اہم منصوبے کے لیے 30 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کل ہنرمند پاکستان پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

منصوبہ نیشنل اسکل اسٹریٹجی ٹاسک فورس کی تجاویز پر تیار کیا گیا ہے جس میں ٹیچر ٹریننگ، اسمارٹ لیب اور بزنس انکیوبیشن سینٹر قائم ہوں گے۔

آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سےکثرت رائے سے منظور

Advertisement

اس پروگرام کے تحت لاکھوں نوجوانوں کوفنی مہارت دی جائے گی اور تربیت پانے پر نوجوانوں کو بین الاقوامی اجازت نامے بھی ملیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور صنعت میں مضبوط روابط کی اشد ضرورت ہے۔ تکنیکی اور پیشہ وارانہ تعلیم کے اداروں کو عالمی اداروں سے منسلک کرنا ہوگا، درپیش مسائل کا حل ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے میں پوشیدہ ہے۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے تکنیکی اداروں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوکریوں کے حصول میں دشواری سے تکنیکی اداروں کے معیار پر سوال اٹھتا ہے، جدید علوم اور آرٹیفشل انٹیلی جنس پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ملکی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ چاہتے ہیں نوجوان عالمی اداروں میں صلاحیتوں کا مؤثر استعمال کریں۔

یاد رہے کہ ہنر مندی کا منصوبہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے شروع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی ختم، ایل این جی کنکشنز کی منظوری دے دی گئی
میرپور ماتھیلو: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، صحافی اور کمسن بچی جاں بحق
سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر میں ہونگے، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر