Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اس انگوٹھی پر 24 ہزار سے زائد ہیرے جڑے ہیں

اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا نیا شاہکار کہیے یا غیرمعمولی مہارت کے بھارت کی ایک کمپنی نے انگوٹھی پر 24 ہزار سے زائد ہیرے جڑدیئے ہیں جو کاریگری کا ایک اہم نمونہ بھی ہے۔

اسے ایس ڈبلیو اے ڈائمنڈ نامی کمپنی نے تیار کیا ہے جسے سب سے زیادہ ہیروں والی انگوٹھی کہا گیا ہے کیونکہ اس پر کل 24,697 چھوٹے بڑے ہیرے لگائے گئے ہیں۔ اسے ایک پھول کی شکل دی گئی ہے لیکن اتنے سارے ہیروں کے باوجود انگوٹھی کو آسانی سے پہنا جاسکتا ہے۔

اس ڈبلیو اے ڈائمنڈ کے سربراہ عبدالغفور کہتے ہیں کہ اسے پانچ مئی 2022 کو بنایا گیا تھا اور اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے تصدیقی سند دیدی ہے۔ اسے پنک اوئسٹر مشروم کے شکل پر ڈھالا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق مشروم لافانیت اور طویل لامتناہی عمر کو ظاہر کرتا ہے۔

سنسکرت میں اسے ایمی کا نام دیا گیا ہے جو لافانیت کے مترادف ہے۔ تاہم دنیا بھر میں زیوربنانے والے ماہرین اور ڈیزائنر نے اس کی تعریف کی ہے اور اسے ایک خوبصورت زیور قرار دیا ہے۔

تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے خاص مٹیریئل سے اس کا خام ڈیزائن چھاپا گیا ہے۔ اس انگوٹھی کا وزن 340 گرام یعنی ایک پاؤ سے بھی زیادہ ہے اور قیمت 20 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے