Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت: سب سے زیادہ ہیرے جڑی انگوٹھی تیار

جنوبی بھارتی ریاست کیرالہ کے جیولرز نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  بھارتی جیولرز نے عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سب سے زیادہ ہیرے جڑی انگوٹھی تیار کر ڈالی۔

اس انگوٹھی کے ڈیزائن کو موڈیول کرکے اسے گلابی سیپ مشروم کے پھول جیسی شکل دی گئی ہے۔

ریاستی دارالحکومت ترونڈرم سے موصولہ اطلاع کے مطابق جیولر نے اس انگوٹھی کی تیاری میں 24 ہزار 679 ہیرے استعمال کیے۔

 انگوٹھی پر سب سے زیادہ تعداد میں ہیرے نصب کرنے کے حوالے سے اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ اب تک کسی ایک انگوٹھی میں جڑے گئے ہیروں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔