 
                                                                              سابق وزیراعظم عمران خان آج کا دورہ لاہور ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے بتایا ہے کہ موسم کی خراب صورتحال کے باعث عمران خان کا دورہ منسوخ کیا گیا ہے، عمران خان اب کل لاہور کا دورہ کریں گے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الہٰی سے اہم ملاقات کریں گے ۔
ملاقات کے دوران پنجاب کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی جائیگی جبکہ سیاسی امور پر بھی بات چیت کی جائیگی۔
اسکے علاوہ عمران خان خان ایوان وزیراعلیٰ میں ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں ارکان اسمبلی کو سیاسی لائحہ عمل کیلئے ہدایات دی جائینگی۔
دوسری جانب تحریک انصاف اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو کہ دو بجے پنجاب اسمبلی حکومتی لابی میں ہوگا ۔
اجلاس سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان ا ور وزیر اعلی پرویز الہی خطاب کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز موسم کی خراب صورتحال کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی نے دورہ لاہور ملتوی کردیا تھا ۔
واضح رہے کہ اس وقت پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی حکومت اقتدار میں ہے جس کو گرانے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا مشورہ ہے کہ صدر مملکت کی اجازت کے بغیر وفاقی حکومت پنجاب پر گورنر راج نافذ کرسکتی ہے جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے متعلق سوچا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 