Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرکٹ کے دو بڑے نام ایک فریم میں، صارفین کے تبصرے

Now Reading:

کرکٹ کے دو بڑے نام ایک فریم میں، صارفین کے تبصرے
کرکٹ کے دو بڑے نام ایک فریم میں، صارفین کے تبصرے

کرکٹ کے دو بڑے نام ایک فریم میں، صارفین کے تبصرے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارت کے سپر اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی پریکٹس سیشن کے دوران ملاقات کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ایشیا کپ سے قبل گذشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران کرکٹ کے دو بڑے نام بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے مصحافہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

اس ویڈیو کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے ہینڈل سے شیئر کیا گیا جس میں بھارتی ٹیم پریکٹس سیشن کررہی تھی جب کہ اسی دوران پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو بھی ملتے ہوئے دیکھا گیا۔

https://twitter.com/BCCI/status/1562455671396012034?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1562455671396012034%7Ctwgr%5Eae76b3eccab15774c1fc4e02b3b97d03e3d12f95%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F695296

اس ملاقات کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے بھی سامنے آئے جس میں انہوں نے دو اسٹار کھلاڑیوں کی ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔

Advertisement

وارون شرما کہتے ہیں کہ ’اس سے اچھا نظارہ اور کچھ نہیں ہوسکتا، ویرات اور بابر‘۔

Advertisement

حجاب نامی صارف لکھتی ہیں کہ ’بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے پاس کافی طاقت ہے، لیکن اچھائی والی‘۔

https://twitter.com/hijaaaaab/status/1562462890791424000?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1562462890791424000%7Ctwgr%5Eae76b3eccab15774c1fc4e02b3b97d03e3d12f95%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F695296

Advertisement

مومنہ نامی صارف تبصرہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’نفرت کرنے والے ہٹ جائیں، دو بہترین دوست آگئے ہیں‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’نہیں میں بالکل بھی نہیں رو رہی‘۔

https://twitter.com/theobsessedbear/status/1562458975630938113?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1562458975630938113%7Ctwgr%5Eae76b3eccab15774c1fc4e02b3b97d03e3d12f95%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F695296

اویناش آریان لکھتے ہیں کہ ’ایک فریم میں دو دیوتا یعنی گریٹسٹ آف آل ٹائم‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ 2019 کے ورلڈ کپ کے بعد سے بابر اعظم کا موازنہ ویرات کوہلی سے کیا جارہا ہے جب کہ بابر اعظم اس وقت ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں اور ویرات کوہلی 2016 میں نمبر ون بیٹر رہ چکے ہیں۔

Advertisement

تاہم ویرات کوہلی ان دنوں اپنی آؤٹ آف فارم سے کافی پریشان ہیں اور جدوجہد کرتے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ ان کے مداح بھی بہتر پرفارمنس کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔

خیال رہے کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی اس سے قبل بھی 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر