Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں آخری اوور کیوں کرانا پڑا؟ محمد نواز نے بتا دیا

Now Reading:

ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں آخری اوور کیوں کرانا پڑا؟ محمد نواز نے بتا دیا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں آخری اوور کیوں کرانا پڑا؟ محمد نواز نے بتا دیا

ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں آخری اوور کیوں کرانا پڑا؟ محمد نواز نے بتا دیا

دبئی: اسپنر محمد نواز کہتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی میں اسپنرز کے لئے آخری اوور کرانا آسان نہیں ہوتا۔

قومی کرکٹر محمد نواز کا آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں اسپنرز کے لئے آخری اوور کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن میں بھارت کے خلاف میچ میں پر اعتماد تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ2022؛ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میچ کی صورت حال ایسی ہوگئی تھی کہ مجھے آخری اوور کرانا پڑا، یو اے ای میں اسپنرز پر بڑی اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نسیم شاہ کو انجری کا سامنا نہیں ہے، انہیں کریمپس پڑے تھے۔ ٹیم کا مورال بلند ہے، آئندہ میچز میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ دکھانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن جاری ہے جس میں وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان اور بیٹر فخر زمان شامل نہیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1564983459008991232

Advertisement

محمد رضوان اور فخرزمان آرام کررہے ہیں جب کہ فاسٹ بولرز سمیت دیگر تمام کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں شامل ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق گھٹنے میں گیند لگنے کے باعث آج پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ جمعہ کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی جس میں جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرے۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر