وزیراعظم عمران خان سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار سکندر حیات خان اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔
سردار سکندر حیات خان نے وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور اور موثر انداز میں اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
ملاقات میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام سے یکجہتی کے اظہار کےلئے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منانے کے حوالے سے تیاریوں پر گفتگو بھی کی گئ۔
ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی اور ترقیاتی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
انہوں نے اگلے ماہ کی پانچ تاریخ کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کی تیاریوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
سردارسکندر حیات خان نے کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی سطح پر موثر اور بھرپور انداز میں پیش کرنے کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کوسراہا ۔
ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی سیاست اور ترقی سے متعلق امور بھی زیرغور آئے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News