Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ ، ماریہ واسطی

Now Reading:

بھارتی اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ ، ماریہ واسطی
ماریہ واسطی

پاکستانی اداکارہ اور میزبان ماریہ واسطی نے کہا کہ سٹیزنشپ (سی اے اے) ناجائز طور پر ہندوستان کے شہریوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماریہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شائع کی جس میں اداکارہ نے مودی کو ہٹلر کہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں ماریہ کہ رہی ہے کہ بھارت میں لوگ اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ محسوس اور خوفزدہ ہے اور مودی ایک جدید دور کا ہٹلر ہے جو ہندوستان کی آئندہ نسل کو جذباتی اور جسمانی طور پر تباہ کررہا ہے۔

Advertisement

Maria Wasti on current situation of #IndiaThe so called secular Modi must think before scarring his own people with #CAANasiruddin shah gave 70 years of his life to India and now he’s ostracizedfrom his own homeland#NaseerudinShah #MariaWasti #Artist #Pakistanicelebrities

Gepostet von Maria Wasti am Donnerstag, 23. Januar 2020

اداکرہ نے کہا کہ وہ نہیں جانتی ہیں کہ بھارت میں اپنے ہی لوگوں کو معزور کرکے مودی کا اصل فوائد کیا ہے۔

Advertisement

ماریہ نے بھی نصیرالدین شاہ کی حمایت کی اور کہا کہ اپنے ہی ملک میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرنا واقعی عجیب بات ہے۔

اس سے قبل بالی ووڈ کے نامور اداکار نصیرالدین شاہ نے ہندوستان کے شہریت ترمیمی ایکٹ پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ متنازع قانون پر سوال اٹھاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ اگر وہ اپنی زندگی کے 70 سال تک بھارت میں رہنے کے باوجود ہندوستانی نہیں بنتے تو کونسا قانون انہیں ہندوستانی ثابت کرے گا۔

بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے بھارتی حکومت کی جانب سے دسمبر 2019 میں بنائے گئے متنازع شہریت قانون اور اس کے خلاف مظاہرے کرنے والے افراد اور طلبہ پر تشدد کیے جانے پر پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے کہا  تھا کہ وہ موجودہ حالات سے خوفزدہ تو نہیں مگر انہیں غصہ ضرور ہے۔

ایک انٹرویو میں نصیر الدین شاہ نے کہا تاھا کہ 70 سال بعد بھی انہیں یہ ثابت کرنے کی ضرورت پڑے کہ وہ مسلمان ہونے کے ساتھ ساتھ بھارتی بھی ہیں اور پھر بھی ان کے ثبوتوں کو نہ مانا جائے تو وہ کہاں جائیں اور کیا کریں؟

انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ ان کا بھارت میں اپنی زندگی کے  70 سال تک رہنا اور وہاں کام کرنا ان کے بھارتی ہونے کا ثبوت نہیں تو پھر وہ کیا کریں؟

Advertisement

اداکار نے کہا تھا کہ انہوں نے اور ان کے خاندان نے آج تک یہ نہیں سوچا تھا کہ بھارت میں مسلمان ہوکر رہنا کوئی مشکل ہے تاہم اب انہیں احساس ہونے لگا ہے کہ وہ مسلمان ہوکر ہندوستان میں نہیں رہ سکتے۔

بھارتی حکومت کا قرآن کے نسخے نیلام کرنے کا فیصلہ

نصیر الدین شاہ کے مطابق اب انہیں ہر وقت اپنی شناخت اور اپنے مسلمان ہونے کا خوف لگا رہتا ہے اور ساتھ ہی وہ فکرمند رہنے لگے ہیں، متنازع شہریت قانون پر بات کرتے ہوئے نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اس حساس معاملے میں بولی وڈ کے کامیاب ترین اور بااثر ترین اداکاروں کی خاموشی پر حیران ہیں۔

دوسری جانب بالی ووڈ کی مشہور شخصیات جن میں دیپیکا پڈوکون ، تاپسی پنوں ، دیا مرزا ، رچا چڈا ، سوارا بھاسکر ، عالیہ بھٹ ، پروینیٹی چوپڑا ، کونکونا سین ، سونم کپور نے جے این یو کے طلباء اور اساتذہ کی حمایت کی ہے۔ یاد رہے کہ بہت ساری مشہور شخصیات بھی جے این یو پہنچ گئیں اور طلبہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ واضح رہے حمایت کرنے کے بعد ان مشہور شخصیات کو ٹویٹر پر بھارتی قوم کی جانب سے طنز کیا ہے اور جے این یو کے غیر مسلح طلباء پر تشدد کے خلاف آواز اٹھانے پر انہیں اینٹی نیشنل بھی کہا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر