Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فارن فنڈنگ کیس : عمران خان نے ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

Now Reading:

فارن فنڈنگ کیس : عمران خان نے ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر کی رکنیت سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے  بطور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارن فنڈنگ کیس  واپس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

عمران خان نے درخواست میں  موقف اپنایا ہے کہ اکبر ایس بابر کا 2011 سے تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی چھوڑنے کی ای میل کی جو ریکارڈ پر موجود ہے لیکن پھر بھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے اکبر ایس بابر کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ہائی کورٹ آرٹیکل 199 کا اختیار استعمال کرتے ہوئے متنازع حقائق پر فیصلہ نہیں دے سکتی۔

Advertisement

فارن فنڈنگ کیس، اسلام آبادہائیکورٹ کاالیکشن کمیشن سےجواب طلب

چیئر مین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اکبر ایس بابر متاثرہ فریق نہیں اس لیے الیکشن کمیشن کو کیس سننے کا اختیار نہیں ہے، ساتھ ہی اکبر ایس بابر کی پی ٹی آئی رکنیت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا  بھی کی گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق نائب صدر اکبر ایس بابر اور دیگر کی جانب سے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کے ذرائع کی جانچ پڑتال سے متعلق کیس 2014 سے زیرِ التوا ہے۔

یہ کیس پہلے الیکشن کمیشن میں پیش کیا گیا تھا تاہم پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مذکورہ معاملے میں ای سی پی کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھایا تھا۔

پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست گزار کی مسلمہ حیثیت کو چیلنج کیا تھا کہ انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا تاہم ہائی کورٹ نے درخواست مسترد کردی تھی جس کے خلاف پی ٹی آئی نے اپیل دائر کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
کوریا اورپاکستان ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، چوہدری شافع حسین
خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی
کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر