چین میں کو رونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کو رونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ہلاکتیں 56 ہوگئی ہیں ۔
مہلک کرونا وائرس پاکستان پہنچ گیا
کو رونا وائرس سے چین کے صوبے ہوبئی میں مزید 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ شنگھائی میں بھی وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد چین میں اس جان لیوا وباء سے مرنے والوں کی تعداد 56 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے ووہان میں ایک اور فیلڈ اسپتال بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کے بعد امریکا اور سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو ووہان سے انخلاء کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب امریکا اور آسٹریلیا سمیت دس ممالک کے بعد کینیڈا میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے، متاثرہ شخص چین کے شہر ووہان سے ٹورنٹو پہنچا تھا۔
واضح رہے کہ برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو چین سے واپس لانے کے لیے منصوبے پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ سعودی عرب نے بھی ووہان میں موجود اپنے شہریوں کو انخلاء کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News