
صحت مند رہنے کے لیے متوازن غذا نہایت اہمیت رکھتی ہے جس میں تمام وٹامنز اور منرلز کا صحیح تناسب ہونا ضروری ہے۔ لیکن اس ضمن میں کچھ وٹامن اپنی افادیت کے لحاظ سے بہت خاص ہوتے ہیں ان میں وٹامن سی بھی شامل ہے۔
اسے صحت کے ساتھ جلد دوست وٹامن بھی کہا جاتا ہے وٹان سی جسم کی کئی افعال بہتر طریقے سے انجام دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ دن بھر میں اس کی تجویز کردہ مقدار لینا ازحد ضروری ہے۔ جس کے لیے لوگوں کی اکثریت کا یہ ماننا ہے کہ صرف یہ لیموں ہی سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ تاہم ایسا نہیں ہے یہاں پر چند ایسی ہی غذاؤں کو ذکر کیا جارہا ہے جس میں یہ وٹامن لیموں کی نسبت زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
نارنگی
موسم سرما کی خاص سوغات نارنگی اپنی رنگت اور ذائقہ کے لحاظ سے ایک بہترین پھل ہے۔ لیموں کے بعد اگر کوئی اور پھل جو وٹامن سی کے لیے مقبول ہے تو وہ نارنگی ہے۔ یہاں یہ بات جان آپ کو حیرت ہوگی کہ نارنگی میں وٹامن سی کی مقدار لیموں سے زیادہ ہوتی ہے۔
آلو
یہ آپ کے لیے حیرانی کا باعث ہوگا لیکن یہ سچ ہے۔ آلو وٹامن سی کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور ایک اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتا ہے جو خلیوں کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔
شاخ گوبھی (بروکولی)
بروکولی ایک طاقتورغذا ہے۔ صرف وٹامن سی ہی نہیں، یہ بہت سے دیگر غذائی اجزاء سے بھری ہوئی ہے جیسے فائبر آئرن، کیلشیم، پروٹین، پوٹاشیم، میگنیشیم، سیلینیم، اور وٹامن اے، بی، ای، اور کے۔
کیوی
یو ایس نیشنل لائبریری آف میڈیسن نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ذریعہ سے شائع کردہ ایک مطالعہ کے مطابق، کیوی میں وٹامن اے، سی، ای، کیلشیم، پوٹاشیم، آئرن، مینگنیز، کوپر، اور میگنیشیم جیسے معدنیات سے لیس ہوتا ہے۔
پپیتا
نرم اور صحت بخش غذائی اجزاء سے بھرپور یہ پھل انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس پھل میں وٹامن سی، اے، ای، کے، فائبر اور پوٹاشیم کثرت سے موجود ہوتے ہیں۔ اسے غذا میں شامل رکھنا ایک بہترین انتخاب ہے۔
آملہ
آملہ کو زیادہ تر بالوں کی نشوونما کے لیے پہچانا جاتا ہے لیکن یہ ننھا سا پھل وٹامنز اور معدنیات سے بھرا ہوا ہے۔ اس میں وٹامن سی اور کے کثرت سے پایا جاتا ہے جو آپ کے مدا فعتی نظام اور نظام انہضام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
اسٹرابیری
اسٹرابیری آپ کی جلد کے ساتھ مجموعی صحت بہتر بنانے میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے، یہ فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہونے کے ساتھ وٹامن سی کے حصول کا مؤثر ذریعہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News