Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک سے سرمایہ کاری اور کاروبار کا رجحان ختم ہو رہا ہے، خرم شیر زمان   

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان  نے کہا ہے کہ ملک سے سرمایہ کاری اور کاروبار کا رجحان ختم ہو رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان  نے لکھا کہ  امپورٹڈ حکومت کی ناکامی کی وجہ سے فیصل آباد میں پاور لومز بند ہورہی ہیں اور سرمایہ کار اپنی فیکٹریاں کارخانے نیلام یا کرائے پر دینے لگے ہیں۔

 

جاری کردہ ٹوئٹ میں خرم شیر زمان لکھتے ہیں کہ ملک سے سرمایہ کاری اور کاروبار کا رجحان ختم ہو رہا ہے اور لوگ پاکستان سے اپنا کاروبار غیر ممالک منتقل کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل نے پاکستان کے کاروباری طبقے کو کاروبار کرنےکے لائق نہیں چھوڑا، امپورٹڈحکومت کوصرف اقتدارسےسروکار تھا عوام کوریلیف دینے کیلئےان کی شروع دن سےکوئی تیاری نہیں تھی۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ اس وقت عام انتخابات ہی پاکستان کو مزید ڈوبنےسے بچاسکتےہیں۔

متعلقہ خبریں