Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ ان جادوئی پودوں کو جانتے ہیں جو بطور انسولین کام کرتے ہیں؟

  آج کل شوگر ایک عام مرض بن چکا ہے جو بوڑھوں اور نوجوانوں دونوں میں پایا جاتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں چند ایسے پودے ہیں جو شوگر کو حیرت انگیز طور پر کنٹرول کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں؟

زیتون کے پتے

زیتون کا تیل تو تقریباً ہر گھر میں ہی استعمال کیا جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس کے پتے ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریض چبائیں تو اس سے خون میں شوگر کی سطح کنٹرول ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ آپ زیتون کے پتوں کا قہوہ بنا کر بھی پی سکتے ہیں۔

   امرود کے پتے

امرود ایک ایسا پھل ہے جس کو اکثر لوگ کھانا پسند کرتے ہیں لیکن کیا آپ اس کا ایک حیران کن فائدہ جانتے ہیں؟

اگر نہیں تو ہم آپ کو بتائیں گے، دراصل کھانے کے بعد امرود کے پتوں کا قہوہ پینے سے یہ شوگر لیول کو 10 فیصد تک نیچے لیکر آتا ہے اور خوراک سے گلوکوز کو خون میں تیزی سے پھیلنے سے روکتا ہے۔

 نیم کے پتے

نیم ایک ایسا پودا جس میں کئی بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے مگر اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر اس کے پتے شوگر کے مریض صبح چبا لیں تو گلوکوز کی سطح کنٹرول میں رہے گی۔

متعلقہ خبریں