Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حقیقی آزادی مارچ، اسلام آباد میں قیام کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی خیمہ بستی لگانے کا فیصلہ

Now Reading:

حقیقی آزادی مارچ، اسلام آباد میں قیام کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی خیمہ بستی لگانے کا فیصلہ
خیمہ بستی

حقیقی آزادی مارچ کے اسلام آباد میں قیام کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی خیمہ بستی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کی اسلام آباد آمد کے بعد کی پوری حکمت عملی تیار کرتے ہوئے لاکھوں لوگوں کے اسلام آباد میں قیام و طعام اور رہائش کا جامع منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیرِ صدارت اہم ترین اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں قیام کیلئے تاریخ کی سب سے بڑی خیمہ بستی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

دوران اجلاس خواتین کے قیام و طعام کیلئے مکمل طور پر محفوظ اور سہولیات سے آراستہ الگ قیام گاہ کی تعمیر کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے۔

Advertisement

اسکے علاوہ ہزاروں گاڑیوں کی پارکنگ کا بندوبست کیا جائے گا جبکہ خوراک کی تیاری کیلئے الگ حصے مختص کئے جائیں گے اور سینکڑوں بیت الخلاء بھی تعمیر کئے جائیں گے۔

حکمت عملی کے مطابق خیمہ بستی میں مختلف مقامات پر خصوصی طبی کیمپس لگائے جائیں گے اور خوراک و بستر کے ذخیرے کیلئے بڑے سٹورز تعمیر کئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے
چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا
صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
آزادکشمیر الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو پیش ہونے کا حکم
اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر