Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Now Reading:

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
سونے کی قیمت

ملک بھر میں سونے کی قیمت اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 29 ہزار 887 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 29 ہزار 887 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازارمیں سونے کا بھاؤ 34 ڈالر اضافے کے بعد 1 ہزار 650 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1590 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1363.13 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی معیشت کو قرض کی بجائے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ
پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر
پاکستانی معیشت کے لئے زبردست خبر آگئی
سونے کی قیمت میں بالآخر کمی ہوگئی
ڈیجیٹل کرنسی میں ٹریڈنگ کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر