Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ کی ٹیم کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا

Now Reading:

انگلینڈ کی ٹیم کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی انگلینڈ کی ٹیم کو سیمی فائنل میں اہم کھلاڑی کے بغیر میدان میں اترنا پڑ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹسمین ڈیوڈ ملان کی انجری کے باعث ان کی سیمی فائنل میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے 35 سالہ بیٹر سپر 12 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں گروئن انجری کا شکار ہو گئے تھے، ڈیوڈ ملان گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے اور وہ بیٹنگ کرنے بھی نہیں آئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ ملان کے ممکنہ متبادل کے طور پر وکٹ کیپر بیٹسمین فل سالٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کا امکان ہے۔

Ireland shock England as New Zealand suffer T20 World Cup washout - Sport -  DAWN.COM

Advertisement

حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹسمین ڈیوڈ ملان خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے ہیں، ان کا اس ایونٹ میں بہترین اسکور 37 گیندوں پر 35 رنز ہے جو انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف بنائے تھے۔

یاد رہے کہ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت پانچ رنز کی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

England's Dawid Malan says being No 1-ranked T20I batsman does not  guarantee him a place in the XI | Cricket News | Sky Sports

ڈیوڈ ملان کی انجری کے حوالے سے انگلش ٹیم کے نائب کپتان معین علی نے کہا کہ ڈیوڈ بڑے کھلاڑی ہیں اور کئی سال سے ٹیم میں موجود ہیں، لیکن ان کی انجری ٹھیک نہیں لگ رہی ہے۔

ڈیوڈ ملان کے ممکنہ متبادل فل سالٹ نے انگلینڈ کی جانب سے اب تک 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں حصہ لیا ہے، ٹی ٹوئنٹی میں ان کا بہترین اسکور 88 رنز ناٹ آؤٹ ہے جو انہوں نے ستمبر میں پاکستان کے خلاف سیریز میں بنایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر