Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی

Now Reading:

یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی

سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی نے بھارت کے سابق اسٹار آل راؤنڈر یوراج سنگھ کو ورلڈکپ کے لیے ایمبیسڈر نامزد کیا ہے۔

خیال رہے کہ یوراج سنگھ نہ صرف 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم میں شامل تھے بلکہ وہ 2011 میں ون ڈے ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم کے اسکواڈ کا بھی حصہ تھے۔

انسٹاگرام پر سابق بھارتی آل راؤنڈر سے سوال پوچھا گیا کہ ان کے خیال میں رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کون سی چار ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرسکتی ہیں۔

Advertisement

جس  پر یوراج سنگھ نے جواب دیا کہ بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں 20 کوالیفائنگ ٹیموں کو پانچ، پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔

سپر ایٹ راونڈ میں ٹیموں کو ایک بار پھر چار، چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جہاں سے دو، دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور پھر فاتح ٹیمیں 29 جون کو فائنل کھیلیں گی۔

میگا ایونٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا، دونوں ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محسن نقوی
پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان میں ای گیمنگ کے سب سے بڑے مقابلے کا انعقاد
ورلڈکپ سے قبل معروف کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی
قوم کی دعاؤں سے فائنل تک پہنچے ہیں، کپتان قومی ہاکی ٹیم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر