
چین سے پھوٹنے والا مہلک کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک دنیا کے 26 مملک تک رسائی حاصل کرچکا ہے، اب تک چین میں 425 افراد کورونا کاشکار ہوچکے۔
چین میں جان لیوا کورونا وائرس کا شکار ایک بزرگ جوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اسپتال میں ایک دوسرے سےالوداعی ملاقات کررہے ہیں۔
بزرگ جوڑے کی ٹک ٹاک ویڈیو ٹوئٹر صارف نے شیئر کی.
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ80 سال کی عمر میں پہنچ کر اپنے ساتھی کو الوداع کرنا سب سے مشکل مرحلہ ہے۔
https://twitter.com/juliojiangwei/status/1224102716747796480?s=20
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر صارفین کا ردعمل بھی سامنے آرہا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ بزرگوں کو تکلیف میں دیکھنا عجیب سا احساس ہے۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرنے کا شکریہ ادا کیا۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا شکار لوگوں کی تکلیف کا تصور بھی ایک خوفناک احساس دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News