Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فتح کے جشن میں جوز بٹلر کی مذہبی رواداری سوشل میڈیا پر وائرل

Now Reading:

فتح کے جشن میں جوز بٹلر کی مذہبی رواداری سوشل میڈیا پر وائرل

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جشن مناتے وقت مذہبی رواداری کی اعلیٰ مثال قائم کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جیت کے بعد وکٹری اسٹینڈ پر فتح کا جشن منایا۔

انگلینڈ کے تمام کھلاڑیوں نے جوز بٹلر کی قیادت میں وکٹری اسٹینڈ پر ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ خوب ہلا گلا کیا، اور اس کے بعد انہوں نے اپنے روایتی جشن کے لیے شیمپین منگوائی تو جوز بٹلر نے عادل رشید اور معین علی کو وکٹری اسٹینڈ سے جانے کا کہا۔

معین علی اور عادل رشید نے بھی ایک لمحے انتظار کئے بنا وکٹری اسٹینڈ سے نیچے اتر گئے، جس کے بعد بقیہ انگلینڈ کی ٹیم نے ایک دوسرے پر شیمپین ڈال کر جشن منایا۔

جوز بٹلر کے اس انداز کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا، اور عادل رشید اور معین علی کے مذہب اسلام کا احترام کرنے پر ان کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر