Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں تعمیراتی کمپنیوں کی بین الاقوامی نمائش کا آغاز

Now Reading:

سعودی عرب میں تعمیراتی کمپنیوں کی بین الاقوامی نمائش کا آغاز

سعودی عرب میں تعمیراتی کمپنیوں کی بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تعمیراتی کمپنیوں کی بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی کمپنیاں بھی شریک ہیں جو دنیا بھر کے افراد کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ’سعودی بلڈ‘ کے نام سے شروع ہونے والی اس نمائش میں دنیا بھر کی نامور تعمیراتی کمپنیوں نے اپنے اسٹال لگائے ہیں، جن میں پاکستان کی 12 معروف کمپنیاں بھی شریک ہیں۔

تعمیراتی کمپنیوں کی اس بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی پویلین میں ماربل، الیکٹرک فین اور انجنیئرنگ سمیت دیگر کمپنیوں کے اسٹال موجود ہیں۔

پاکستانی پویلین کی ’میڈ ان پاکستان‘ اشیاء سعودی عرب و دیگر ممالک کے غیر ملکیوں کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔

Advertisement

پاکستانی سفارت خانے کے منسٹر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ اظہر علی داہر کا کہنا ہے کہ ہماری یہ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پاکستانی کمپنیوں کو بہتر انداز میں متعارف کروایا جائے تاکہ سعودی عرب جیسی بڑی مارکیٹ میں ان کی مصنوعات کی گھپت کو یقینی بنایا جاسکے۔

نمائش میں شریک پاکستانی کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی نمائش کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لئے ٹریڈ کو بڑھانے کی ضرورت ہے اور سعودی بلڈ نمائش کے حوصلہ افزا نتائج مرتب ہونگے.

نمائش میں تعمیراتی سازوسامان کے علاوہ ہیوی مشینری بھی رکھی گئی ہے نمائش کو دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد شرکت کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار ہلاک
کینیا میں ڈیم پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی
چین نے چاند کے پوشیدہ حصوں تک پہنچنے کا اعلان کر دیا
کینیڈا میں خالصتان زندہ باد کی گونج
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر