Advertisement
Advertisement
Advertisement

وسیم اکرم سوشل میڈیا جنریشن سے ناخوش

Now Reading:

وسیم اکرم سوشل میڈیا جنریشن سے ناخوش
وسیم اکرم سوشل میڈیا جنریشن سے ناخوش

وسیم اکرم سوشل میڈیا جنریشن سے ناخوش

سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم موجودہ دور کی سوشل میڈیا جنریشن سے ناخوش ہیں۔

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کا شمار دنیا کے عظیم بولروں میں ہوتا ہے، انہیں سوئنگ کے سلطان ہونے کا لقب بھی حاصل ہے۔

وسیم اکرم پر اپنے کیریئر کے دوران میچ فکسنگ کا الزام بھی لگایا گیا جب کہ اس بارے میں ان کا خیال ہے کہ لوگ اب بھی انہیں میچ فکسر مانتے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم لنکا پریمیئر لیگ کے سفیر مقرر

          وسیم اکرم کا غیر ملکی اسپورٹس چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’پاکستان میں سوشل میڈیا کے زمانے کے نوجوان اب بھی انہیں میچ فکسر کہتے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لوگ ان سے بہت محبت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ان ممالک میں ورلڈ الیون کی بات ہوتی ہے تو بہترین بولروں میں میرا نام بھی آتا ہے لیکن پاکستان کی یہ نسل، یہ سوشل میڈیا جنریشن اب بھی مجھے میچ فکسر کہتی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی زندگی میں اس مرحلے سے بھی گزرا ہوں جہاں مجھے لوگوں کی فکر کرنی پڑتی ہے۔

واضح رہے کہ 1996 کے ورلڈ کپ میں ایسی افواہیں تھیں کہ وسیم اکرم نے کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ فکسنگ کی کوشش کی تھی۔

Advertisement

جب کہ وہ بھارت کے خلاف کوارٹر فائنل میں بھی دیر سے دستبردار ہوگئے تھے جس کے بعد پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement

خیال رہے کہ وسیم اکرم نے پاکستان کے لیے 104 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 414 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے 356 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 502 وکٹیں بھی حاصل کیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر