Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے انفراسٹرکچر کیلئے ٹینڈرز اور رقم کی ادائیگی کی تفصیلات طلب

Now Reading:

کراچی کے انفراسٹرکچر کیلئے ٹینڈرز اور رقم کی ادائیگی کی تفصیلات طلب
سندھ ہائی کورٹ

ٹینڈرزکن کو دیے گئے اور کتنی رقم ادا کی گئی، سندھ ہائی کورٹ نے تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے انفراسٹرکچر کیلئے ورلڈ بنک اور حکومت سندھ تین ارب روپے سے زائد فنڈز کے استعمال کے معاملے میں عدالت نے ٹینڈرز اور رقم کی ادائگی سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے مزید کنٹریکٹ دینے سے بھی روک دیا اور کہا کہ جو کنٹریکٹ پہلے جاری ہو کے ہیں ان کا بھی جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ ہرٹینڈر کی لاگت اور کام کی نوعیت کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

کے ایم سی کی جانب سے طلحہ عباسی ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کراتے ہوئے مہلت طلب کرلی۔

عدالت نے مزید سماعت 13دسمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement

منصوبے میں قواعد کے خلاف ٹینڈر دیے جانے کے خلاف درخواست دائر کی گئی  جس میں حکومت سندھ ، کے ایم سی، ایم ڈی سپرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار محمد رمیزکا کہنا تھا کہ کراچی کے انفراسٹرکچرکیلئے 3 ارب 60کروڑ روپے کے منصوبے جاری ہیں۔ یہ منصوبہ کامپیٹیٹو اینڈ لائیو ایبل سٹی آف کراچی(کلک)کے نام سے جاری ہے۔ قواعد کے مطابق منصوبوں میں شفافیت لازمی ہے لیکن فریقین نے کسی بھی ترقیاتی منصوبے کیلیے اشتہار تک جاری نہیں کیا۔

مدعی مقدمہ نے دعوے میں مؤقف اپنایا کہ فریقین یہ کام ایمرجنسی کی آڑ میں کررہے ہیں۔ پراجیکٹ کے ہر منصوبے کے ٹینڈر کے لیے اشتہارات جاری کرنے کی ہدایت کی جائے۔

بیرسٹر ضیاء مخدوم نے کہا کہ درخواست گزاروں کو بھی ٹینڈرز میں شریک ہونے کا حق دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم
سپریم کورٹ کا عدلیہ میں مداخلت کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر