Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی پیک منصوبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، احسن اقبال

Now Reading:

سی پیک منصوبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، احسن اقبال
احسن اقبال

ہم نواز شریف کیساتھ مل کر ملکی ترقی کا آغاز کریں گے، احسن اقبال

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال سے چینی سفیر نونگ رانگ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سی پیک منصوبوں پر بات چیت کی گئی ہے۔

ملاقات میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی بھرپور مدد کرنے کے عزم پر صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایم ایل ون ریلوے منصوبہ سی پیک کا فلیگ شپ پروجیکٹ ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی نے ایم ایل ون منصوبے کے لئے چین کی طرف سے کمپنیاں جلد نامزد کرنے پہ زور دیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ میں سیاحت کے انفراسٹکچر کی تعمیر حکومت کی ترجیح ہے جبکہ گوادر کے عوام کو بجلی کی فراہمی کے ٹرانسمیشن لائین پر زور و شور سے کام ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی چین کو برآمدات بڑھانے کے لئے چین کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے مزید کہا کہ سی پیک خطے میں خوشحالی کا ضامن ہے۔

اس موقع پر چین اور پاکستان بزنس کے مابین بزنس ٹو بزنس تعاون کو فرو غ دینے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فیلڈ اسپتال پراجیکٹ کا افتتاح، عوام کو صحت کی سہولت گھر کی دہلیز پر میسر ہونے کا خواب پورا ہو گیا
ملک میں یومیہ 4 ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت کا ایک بار پھر اسمبلی اجلاس کے بغیر ہی بجٹ منظوری پر غور
آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
کراچی: 15کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری پکڑی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر