Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے منگنی کرلی؟ انگوٹھی نے نئی بحث چھیڑدی

نامور بھارتی اداکار سلمان خان کی انگلی میں موجود انگوٹھی نے ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

سلمان خان کی ابوظہبی سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جہاں وہ آئیفا ایوارڈز کے لیے موجود ہیں۔

اسی دوران سلمان خان کے ہاتھ میں موجود انگوٹھی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اس انگوٹھی کو دیکھنے کے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ سلمان خان نے منگنی کرلی ہے۔

تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی انگلی میں موجود یہ انگوٹھی انہیں ان کے والد سلیم خان نے تحفے میں دی تھی۔

والد سلیم نے سلمان کو ہی نہیں بلکہ دونوں بیٹوں ارباز خان اور سہیل خان کو بھی ایسی ہی انگوٹھیاں بطور تحفہ دی تھی۔