Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات کی تیاریاں تیز، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب

Now Reading:

عام انتخابات کی تیاریاں تیز، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب
الیکشن کمیشن

پنجاب، الیکشن کمیشن نے نگران سیٹ اپ کیلئے ہدایات جاری کر دیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں تیز کر دی ہیں اور اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی جانب تیاریوں کے جائزہ کیلئے ہفتہ وار اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے منگل کو اجلاس طلب کرلیا، الیکشن کمیشن  حکام کو انتخابی تیاریوں سے متعلق اہم بریفنگ دی جائے گی۔

 اجلاس میں الیکشن کمیشن کے تمام ونگز بھی تیاریوں پر بریفنگ دینگے جبکہ انتخابی مواد کی خریداری، پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ عملے سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں رزلٹ مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) اور پولنگ اسٹیشن کی میپنگ سے متعلق بھی شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا اور عام انتخابات کیلئے فنڈز کی دستیابی سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے، غیرحساس میٹریل کی خریداری کرلی گئی ہے اور  بیلٹ پیپرز کے لیے کاغذ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تکنیکی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی، الیکشن کمیشن کی طرف سے عام انتخابات کے لیے 47 ارب روپے مانگے گئے تاہم 47 ارب روپے کی گرانٹ منظور نہیں ہوئی بلکہ اس وقت الیکشن کمیشن کیلئے 15 ارب روپے تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی، الیکشن کمیشن کو پہلی قسط 5 ارب روپے اداکی جائے گی۔

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا تھا۔

فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حیدرآباد میں بھی 15 جنوری کو ہی بلدیاتی انتخابات ہونگے۔

اسکے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی جی سندھ کو بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی فراہم کرنے اور سیکریٹری داخلہ کو بھی سیکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر