Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، تحصیلوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

Now Reading:

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، تحصیلوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ
بلدیاتی انتخابات

بلدیاتی الیکشن، سندھ کے 15 اضلاع میں پولنگ کا عمل جاری

لاہور: پنجاب میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق تحصیلوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے لاہور میں تحصیلوں کی تعداد 5 سے 9 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی تجاویز مسترد کردی اور ڈیٹی کمشنرز کی تعداد دو کرنے پر غور جاری ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ نے صوبائی الیکشن کمیشن کو رولز کی کاپیاں حلقہ بندیوں کے لیے نقشے فراہم کر دیے، بلدیاتی الیکشن اپریل 2023 کے آخری ہفتے میں منقعد کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

Advertisement

دو روز قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی مدت یکم جنوری 2022 کو ختم ہوچکی ہے اور قوانین میں تبدیلی کے باعث الیکشن کمیشن کو پنجاب میں دو مرتبہ حلقہ بندیاں کرنی پڑیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 بنایا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پنجاب میں تیسری مرتبہ حلقہ بندیاں شروع کردی ہیں۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب حکومت کو رولز اور دیگر ڈیٹا کی کاپیاں فوری فراہم کرنے کا حکم دیا اور فیصلہ کیا کہ  پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں منعقد کیے جائینگے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرواچکا یا کروا رہا ہے تاہم پنجاب میں تاخیری حربوں کے باعث بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہوئے اور مختلف ادوار میں قوانین تبدیل کیے گئے جس کے باعث بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے جاسکے ہیں تاہم اب کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ قوانین میں تبدیلی کے بعد الیکشن کمیشن آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

Advertisement

فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حیدرآباد میں بھی 15 جنوری کو ہی بلدیاتی انتخابات ہونگے۔

اسکے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آئی جی سندھ کو بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی فراہم کرنے اور سیکریٹری داخلہ کو بھی سیکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر