Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعود شکیل ملتان ٹیسٹ جیتنے کے لیے پر امید

Now Reading:

سعود شکیل ملتان ٹیسٹ جیتنے کے لیے پر امید
سعود شکیل ملتان ٹیسٹ جیتنے کے لیے پر امید

سعود شکیل ملتان ٹیسٹ جیتنے کے لیے پر امید

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کہتے ہیں انگلینڈ کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، ہم ٹارگٹ کا تعاقب کریں گے اور جیتیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے آج ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس کے دوران سعود شکیل کا کہنا تھا کہ میں کریز سے باہر نکل کر ہی کھیل رہا تھا، محمد رضوان کے رنز نہ کرنے کی وجہ سے دباؤ نہیں تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 202 پر ڈھیر

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ جو غلطی ہوئی وہ آئندہ نہ ہو، آج ایک دو آؤٹ ایسے ہوئے جس کی وجہ سے پوزیشن خراب ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پچ تھوڑا سلو ہوگئی ہے اس لیے اسپن سلو ہو رہی ہے، انگلینڈ کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، ہم ٹارگٹ کا تعاقب کریں گے اور جیتیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہم ہدف کا تعاقب نہیں کرسکتے، ہم نے ماضی میں ہدف حاصل کیے ہیں جب کہ انگلینڈ کا اپنا کھیلنے کا ایک انداز ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں دوسرا ٹیسٹ جاری ہے جس کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 281 رنز اسکور کیے جب کہ پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 202 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

Advertisement

دوسری اننگز کا آغاز انگلینڈ نے 79 رنز کی برتری سے کیا اور دن کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنالیے جب کہ انگلینڈ کو مجموعی طور پر 281 رنز کی برتری حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر