Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر آزاد کشمیر کا خطے میں انسانی حقوق کی وزارت قائم کرنے کا اعلان

Now Reading:

صدر آزاد کشمیر کا خطے میں انسانی حقوق کی وزارت قائم کرنے کا اعلان
صدر آزاد کشمیر

صدر آزاد کشمیر

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے خطے میں انسانی حقوق کی وزارت قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیر پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کیوں خاموش ہیں؟

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کی متعدد رپورٹس آگئیں، اب وقت آگیا ہے کہ ان رپورٹس پر عملدرآمد کیا جائے۔

بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہا ہے، بھارت چاہتا ہے کہ کسی ہندو کو وزیر اعلیٰ بنا کر کشمیر ہڑپ کر لے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے امریکہ پورپ اور دیگر ممالک میں کشمیر کاز اجاگر کیا، میں آئندہ او آئی سی سیکرٹری جنرل کے سامنے کشمیر کی موجودہ صورتحال رکھوں گا اور میں آزاد کشمیر میں انسانی حقوق کی وزارت قائم کرنے کا اعلان بھی کرتا ہو، وزارت انسانی حقوق مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر