Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست، آئس لینڈ کرکٹ بورڈ بھی پاکستانی ٹیم کا مذاق اڑانے لگا

Now Reading:

ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست، آئس لینڈ کرکٹ بورڈ بھی پاکستانی ٹیم کا مذاق اڑانے لگا
آئس لینڈ

ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست، آئس لینڈ کرکٹ بورڈ بھی پاکستانی ٹیم کا مذاق اڑانے لگا

انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست پر آئس لینڈ کرکٹ بورڈ بھی پاکستانی ٹیم کا مذاق اڑانے لگا۔

آئس لینڈ کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے پاکستانی ٹیم کی انگلینڈ سے عبرتناک شکست پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ کو ٹیگ کرکے طنزیہ ٹوئیٹ  کیے گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ: انگلینڈ کی فتح، پاکستان ہوم ٹیسٹ سیریز میں پہلی مرتبہ وائٹ واش

آئس لینڈ کرکٹ  نے ٹوئیٹ میں پی سی بی کو ٹیگ کرتے ہوئے طنزیہ کہا کہ ہم پاکستان آکر کھیلنے اور 0-3 سے ہارنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ہم 7.0  کے رن ریٹ سے نہیں بلکہ 0.7 کے رن ریٹ سے رنز بنائیں گے۔

آئس لینڈ کرکٹ کی جانب سے ٹوئیٹر پر پاکستان انگلینڈ کے میچ کے حوالے سے متعدد ٹوئیٹس کی گئیں۔

ایک اور ٹوئیٹ میں آئس لینڈ کرکٹ نے کہا کہ پاکستان قدرتی مناظر کے باعث سیاحت کے لیے بہترین جگہ ہے  تاہم ایسا لگتا ہے کہ انگلش کھلاڑیوں نے پہلے سے ہی کراچی سے فلائٹ بک کروا رکھی ہے۔

آئس لینڈ  صرف 3 لاکھ 72 ہزار کی آبادی پر مشتمل ملک ہے اور  ابھی تک آئی سی سی کا رکن بھی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ہماری نئی ٹیم ہے، نتیجے کیلئے مزید مواقع درکار ہیں، بابر اعظم

واضح رہے کہ پاکستان کی 71 سالہ ٹیسٹ تاریخ  میں انگلینڈ پہلی  ٹیم ہے جس نے پاکستان کو ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر