Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کےبیشترعلاقوں میں بارش کاامکان

Now Reading:

ملک کےبیشترعلاقوں میں بارش کاامکان
rain

محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں ابرآلود رہے گا۔

تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس دوران اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بھی بوندا باندی اورہلکی بارش کی توقع ہے۔

گذشتہ روزبالائی ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاجبکہ  پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں بارش ہوئی۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کےمطابق کالام ، مالم جبہ ، اسکردو ، گوپس ، بگروٹ اور ہنزہ میں برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں اسکردو، پاراچنارمیں منفی 08،بگروٹ منفی 07،گوپس منفی 04، استور منفی 03، ہنزہ اور کالام منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا
کراچی میں موسم آج بھی گرم، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان
طوفانی بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری
کراچی میں آج پھر گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع
اگلے چار روز تک طوفانی بارشیں؛ کہاں کہاں بارش ہوگی؟
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر