Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورکمانڈرحملہ کیس،9 ملزمان کی سزائےموت برقرار،2 بری

Now Reading:

کورکمانڈرحملہ کیس،9 ملزمان کی سزائےموت برقرار،2 بری
کور کمانڈر

سندھ ہائیکورٹ نےکورکمانڈرحملہ کیس کافیصلہ سناتےہوئے 9 ملزمان کی سزائےمو ت کوبرقراررکھاہےجبکہ دو افرادکوبری کردیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 2006ء میں عطا الرحمان، شہزاد باجوہ، دانش امام، خرم سیف اللہ، یعقوب سعید خان ، نجیب اللہ، عزیز احمد، شہزاد مختار، رائو خالد اور شعیب صدیقی کو سزائیں سنائیں تھیں۔

ملزمان کی جانب سےسندھ ہائی کورٹ میں سزاکےخلاف اپیل دائر کی گئی تھی جس پر سماعت کے بعد آج عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق ملزم یعقوب سعید خان اور نجیب اللہ کو بری کیا گیا ہے، جبکہ دیگر 9 ملزمان کی سزاؤں کو برقرار رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان نے کور کمانڈر کراچی احسن سلیم حیات پر حملہ کیا تھا جس میں 6 جوان شہید ہوئے تھے۔

دسمبر 2018 میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر