شادیوں میں کچھ الگ اور سب سے بڑھ کر کرنے کا رواج برقرار، شادی میں23 لاکھ مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی لٹادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں 23 لاکھ روپے مالیت لہ ملکی اور غیر ملکی کرنسی لٹادی گئی۔
شادی میں نوٹ برسانے کے لیے اسپیشل ٹرک بلوایا گیا جس پر کھڑے ہوکر دلہا کے بھائیوں اور دوستوں نے ملکی اور غیر ملکی کرنسی خوب لٹائی۔
مزید پڑھیں: اداکاراؤں کی کردار کشی کا معاملہ؛ اداکارہ سجل علی بھی میدان میں آگئیں
بھائی کی شادی کی خوشی میں بہنیں بھی گاڑیوں سے نوٹ نچھاور کرتی رہیں۔
بارات گھر سے نکلنے سے لے کر شادی ہال پہنچنے تک راستے میں دلہا کے بھائی ٹرک سے جبکہ دلہا کی بہنیں بارات کے راستوں میں گاڑی سے نوٹ برسا کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
