Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی آج ہونیوالی پریس کانفرنس کے اہم نکات

Now Reading:

عمران خان کی آج ہونیوالی پریس کانفرنس کے اہم نکات
عمران خان

عمران خان کی آج ہونیوالی پریس کانفرنس کے اہم نکات

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج ہونے والی پریس کانفرنس میں وہ کن نکات پر بات کریں نکات سامنے آگئے ہیں۔

منظر عام پر آنے والی معلومات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خطاب کا دورانیہ 30سے 45 منٹ تک ہوگا جس میں وہ مارچ کے دوران حملے پر تفصیلی بات کریں گے۔

اس کے علاوہ جے آئی ٹی کی تفصیلی رپورٹ عوام کے سامنے رکھیں گے اور جے آئی ٹی بننے میں کام کرنے میں کیا رکاوٹیں تھیں، اس بارے بتائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پاکستان کے خلاف ہونے والی گھناؤنی سازش سے قوم کو آگاہ کریں گے

واقعے میں کتنے حملہ آور تھے اور ان کا مقصد کیا تھا تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا اور بتایا جائے گا کہ کتنے گواہاں نے بیان ریکارڈ کروائے اور کتنے جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

Advertisement

عمران خان عوام کو بتائیں گے کہ جے آئی ٹی میں پیش ہونے والے افسران کو ان کے پیچھے کون روکتا رہا اور  تفتیش میں کون رکاوٹ ڈال رہا تھا۔

 

Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی عوام کو بتائیں گے کہ حملے کو دوسرا رخ کیسے دیا گیا شواہد کیسے چھپائے گئے اور اس بات کا بھی خلاصہ کیا جائیگا کہحملےکے پیچھے کون تھا اور کون اس کی پلاننگ کررہا تھا۔

خطاب کے دوران عمران خان کی جانب سے جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد اعلیٰ عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ملزم کا ویڈیو بیان کیسے لیک ہوا، سی سی ٹی وی سامنے آگئی

خیال رہے کہ  عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ گجرات لے جایا گیا ، تھانے کے اندر کی فوٹیج  بول نیوز نے حاصل کر لی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے  کہ ڈی پی او خود اپنا موبائل ایس ایچ او کو ویڈیو بنانے کے لیے دے رہے ہیں۔

Advertisement

ایس ایچ او نے ملزم نوید کے اقبالی بیان کی ویڈیو بنائی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے ویڈیو 5 بجکر 20 منٹ پر بنائی جا رہی ہے۔

اس سے قبل پولیس نے ملزم نوید کے بیان کی ویڈیو لیک ہونے کے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا  جبکہ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے پولیس افسران  خود ویڈیو بنا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو جے آئی ٹی رپورٹ کا بھی حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملہ  کیا گیا تھا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر