Advertisement
Advertisement
Advertisement

بدنام زمانہ اسمگلر کی گرفتاری پر ساتھیوں نے 29 افراد کی جان لے لی

Now Reading:

بدنام زمانہ اسمگلر کی گرفتاری پر ساتھیوں نے 29 افراد کی جان لے لی

میکسیکو کے بدنام زمانہ اسمگلر اوویڈیو گوزمین المعروف ’دی ماؤس‘ کی گرفتاری کے بعد اس کے ساتھیوں نے 29 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے بدنام زمانہ منشیات کے اسمگلر اوویڈیو گوزمین المعروف ’دی ماؤس‘ کی گرفتاری کے بعد اس کے ساتھیوں نے 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 29 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اوویڈیو گوزمین بین الاقوامی منشیات اسمگلر ایل چاپو کے بیٹے ہیں، ایل چاپو منشیات کی دنیا میں ’گاڈ فادر‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

ایل چاپو گینگ کے سربراہ تھے انہیں تین بار میکسیکو کی پولیس نے گرفتار کیا اور تینوں مرتبہ وہ جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے، میکسیکو پولیس نے 2016 میں ایل چاپو کو گرفتار کر کے امریکہ بھیج دیا تھا۔

Advertisement

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایل چاپو کی گرفتاری کے بعد ان کے بیٹے 32 سالہ اوویڈیو گوزمین نے اپنے والد کی جگہ لی اور منشیات کی اسمگلنگ کا کاروبار سنبھالا، اوویڈیو گوزمین جرائم کی دنیا میں ’دی ماؤس‘ کے نام سے مشہور ہیں۔

ایل چاپو کے بعد ان کے بیٹے اوویڈیو گوزمین نے زیرزمین دنیا میں اپنی دھاک بٹھائی اور عام شہری بھی ان کے نام سے خوفزدہ تھے۔

Advertisement

گوزمین پر مخبروں، مخالف گینگ کے کارندوں اور ایک معروف گلوکار کے قتل کرنے کا الزام بھی ہے، گلوکار نے ان کی شادی میں گانا گانے سے منع کر دیا تھا۔

Advertisement

اوویڈیو گوزمین نے 2019 میں رہا ہونے کے بعد اپنے خفیہ ٹھکانے سے منشیات کی اسمگلنگ کے کام کو مزید تیز کر دیا تھا، پولیس نے 6 مہینے کی خفیہ نگرانی کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔

اوویڈیو گوزمین کی گرفتاری کے وقت بھی اس کے گینگ نے کافی مزاحمت کی تھی جس میں ایک پولیس اہکار ہلاک اور 21 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اوویڈیو گوزمین کی گرفتاری کی خبر میکسیکو میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور جیسے ہی یہ خبر اوویڈیو کے آبائی صوبے سینالوا میں پہنچی تو گوزمین کے لیے کام کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے گروہ نے پُرتشدد کارروائیوں کا بازار گرم کر دیا۔

اوویڈیو گوزمین کی گینگ کے مسلح افراد نے سینالوا کے مختلف علاقوں کو اپنا ہدف بنا لیا ہے جہاں عام شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اوویڈیو گوزمین کے ساتھیوں نے ایک ہوائی اڈے پر بھی دھاوا بولا اور لینڈنگ اور ٹیک آف کرنے والے مسافر طیاروں پر فائرنگ کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر