Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان سے حکومت نہ لیتے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا، قمر زمان کائرہ

Now Reading:

عمران خان سے حکومت نہ لیتے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا، قمر زمان کائرہ
قمر زمان کائرہ

اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ (فائل فوٹو)

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے حکومت نہ لیتے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا۔

وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے لالہ موسیٰ  میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیے، دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتیں گے، ادارے دہشتگردوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو کہا گیا بچھڑے ہوئے بھائی ہیں، آئین نہ ماننے والوں کو بھائی کیسے کہا جاسکتا ہے۔

قمرزمان کائرہ نے مہنگائی کا الزام عمران خان پر دھردیا

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کے دور میں مہنگائی عروج پر تھی، عمران خان سیاست میں گالی گلوج اور بدتمیزی کا کلچر لائے۔

Advertisement

پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان کے جانے کے بعد دوبارہ دہشتگردی ہورہی ہے، انہوں نے دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دی۔

Advertisement

عمران خان نے سی پیک منصوبوں پر تاخیری حربے استعمال کیے

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سی پیک منصوبوں پر تاخیری حربے استعمال کیے، ان کے اقدامات سے چین ہم سے ناراض ہوا۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے آتے ہی سی پیک پر حملے شروع کردیے، سی پیک کے تحت ترقی کے نئے راستے کھل رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو آئینی وقانونی طریقے سے روکیں گے، قمر زمان کائرہ

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں قمرزمان کائرہ نے کہا تھا کہ پرویزالہٰی کے اعتماد کا ووٹ کسی کی خواہش نہیں آئین اور قانون کی بات ہے، وزیراعلیٰ پنجاب دونوں سیاسی دھڑوں کے درمیان اپنی جگہ بنانے کے چکر میں ہیں پر ایسا ممکن نہیں، آئین کے مطابق وقت پر الیکشن ہوں گے۔

مشیر وزیراعظم برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ معیشت کی صورتحال بہتر ہو گی تو الیکشن سے قبل وفاقی حکومت عوام کو بڑا ریلیف دینے میں کامیاب ہو گی۔

Advertisement

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں گندم اور آٹا دستیاب ہے اور اگر قلت ہے تو وفاقی حکومت ذمہ دار ہے ، تاجر ذخیرہ اندوزی کرکے آٹے کے ریٹ بڑھا رہے ہیں صوبائی حکومتوں کو اس پر ایکشن لینا چاہیے، پاکستان نے نہ کبھی ڈیفالٹ کیا ہے اور نہ ہی کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر