
شاہد آفریدی
پی سی بی نے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کو بڑی پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے شاہد آفریدی کو ورلڈ کپ 2023 تک چیف سلیکٹر رہنے کی پیشکش کی ہے۔
مزید پڑھیں: ایشین کرکٹ کونسل کا نجم سیٹھی کے بیان پر ردعمل
شاہد آفریدی اس وقت قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر ہیں۔ پی سی بی سابق کپتان سے مزید 10 ماہ یہ ذمہ داری نبھانے کا خواہشمند ہے۔
پی سی بی نے شاہد آفریدی کو پیشکش کی ہے کہ وہ نومبر میں بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 تک کے لیے ذمہ داری جاری رکھیں۔
شاہد آفریدی نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے بعد پی سی بی کو جواب دیں گے۔
مزید پڑھیں: مکی آرتھر نے وقت مانگ لیا، عمر گل بولنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار
شاہد آفریدی کوچنگ اسٹاف سمیت دیگر فیصلوں میں مشاورت میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے متعلق اہم فیصلوں میں شامل ہو کر بہتر کام کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News