Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مکی آرتھر نے وقت مانگ لیا، عمر گل بولنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

Now Reading:

مکی آرتھر نے وقت مانگ لیا، عمر گل بولنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار
عمر گل

مکی آرتھر نے وقت مانگ لیا، عمر گل بولنگ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق مکی آرتھر نے کاؤنٹی ٹیم کی کوچنگ مصروفیات کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ سے وقت مانگ لیا ہے جبکہ بولنگ کوچ کے لیے عمر گل مضبوط امیدوار ہیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کی چند ہفتوں میں پاکستان آمد بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: ایشین کرکٹ کونسل کا نجم سیٹھی کے بیان پر ردعمل

 مکی آرتھر کا انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کے ساتھ تین سال  کا معاہدہ ہے۔ مکی آرتھر کاؤنٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد پی سی بی کو جواب دیں گے۔ مکی آرتھر نے انہی معاملات کی وجہ سے وقت مانگا ہے۔

Advertisement

قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز آخری اسائنمنٹ ہے۔ ثقلین مشتاق اور  بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا معاہدہ 9 فروری کو ختم ہوجائے گا۔

پی سی بی مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کا ہیڈکوچ بنانے کا خواہشمند ہے جبکہ فاسٹ بولنگ کوچ کے لیے ’گل ڈوزر‘ کے نام سے مشہور سابق ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ عمر گل مضبوط امیدوار ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی فیصلے کیخلاف پی سی بی کی اپیل

قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر  شاہد آفریدی نے بھی عمر گل کا نام تجویز کیا ہے۔

پاکستان ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ اپریل مئی میں ہوم گراؤنڈز پر نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے بعد اور نیوزی لینڈ سیریز سے قبل طویل المدتی تقرریاں کر لے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر