
پہلے مرغی آئی یا انڈہ؟ سائنس کا جواب سامنے آگیا
پہلے مرغی آئی یا انڈہ ؟ اس سوال کا جواب سائنسدانوں نے دیدیا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق بہت پرانے زمانے میں پروٹو چکن نامی ایک پرندہ جنوب مشرقی ایشیا کے جنگلات سے تعلق رکھتا تھا اور اسے انسانوں نے پالنا شروع کیا تھا، جس سے ممکنہ طور پر اس میں جینیاتی تبدیلیاں آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آپ آج تک انڈہ غلط توڑتے آئے ہیں، صحیح طریقہ جانئے
ایک وقت ایسا آیا جب پروٹو چکن کی 2 مختلف اقسام سے پیدا ہونے والے چوزے اپنے والدین سے مختلف تھے اور موجودہ عہد کی مرغیوں کی شکل اختیار کرگئے تھے۔
یعنی وہ انڈہ اتنا مختلف تھا کہ اس سے ایک نئی نسل یعنی مرغیوں کا آغاز ہوا۔ تو پہلے انڈہ آیا یا مرغی تو اس کا جواب یہ ہے کہ انڈہ پہلے آیا اور پھر مرغی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈے کی زردی زیادہ فائدے مند یا سفیدی؟ جانئیے
تحقیق کے بعد ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ پروٹو چکن پہلے آیا یا پروٹو چکن کا انڈہ ؟ اب اس کا جواب کب تک سامنے آئے گا یہ معلوم نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News