Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی میں نگران سیٹ اپ کے لیے واپس جاسکتے ہیں، عمران خان

Now Reading:

قومی اسمبلی میں نگران سیٹ اپ کے لیے واپس جاسکتے ہیں، عمران خان
عمران خان

توشہ خانہ کیس: عدالت کی برہمی کے بعد عمران خان نے پٹیشن واپس لینے کی درخواست دائر کر دی

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلیوں میں نگران سیٹ اپ کیلئے واپس جاسکتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے حوالے سے پلان کرلیا ہے، شہباز شریف کی نیندیں اڑنے والی ہیں، یہ بری طرح پھنس گئے ہیں کیوں کہ رات ان کو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا تھا لیکن نہیں کرسکے اور اب آئی ایم ایف سے ان کے مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم این ایز ہم سے رابطے میں ہیں، پہلے ان کا ٹیسٹ ہوگا پھر ان کو پارٹی میں شامل کریں گے جب کہ قومی اسمبلی میں نگران سیٹ اپ کیلئے واپس جاسکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کا راجن پور ضمنی الیکشن میں خود لڑنے کا فیصلہ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ باجوہ ڈاکٹرائن میں کوئی کمی نہیں آئی جب کہ پی تی آئی کی کراچی میں ہارنے کی وجہ تنظیم کی کمزوری اور پیپلزپارٹی کی دھا ندلی ہے۔

Advertisement

علاوہ ازایں سابق وزیراعظم نے بول نیوز کے اینکرپرسن اسامہ غازی سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ مارچ یا اپریل میں عام انتخابات دیکھ رہا ہوں اور اگرواضح اکثریت نہ ملی تومخلوط حکومت نہیں بناوں گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کا حل مضبوط حکومت کرسکتی ہے، ماضی کو چھوڑ کر مفاہمت کی طرف جانا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
اسحاق ڈار کو سعودی وزیر خارجہ کا فون ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر