Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا راجن پور ضمنی الیکشن میں خود لڑنے کا فیصلہ

Now Reading:

عمران خان کا راجن پور ضمنی الیکشن میں خود لڑنے کا فیصلہ
عمران خان

عمران خان کا لسبیلہ مسافر کوچ حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار

سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے راجن پور کے حلقہ این اے 193 سے سردار جعفر کی خالی نشست پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سردار جعفر لغاری کی وفات کے بعد شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق جعفر لغاری کی نشست پر ضمنی انتخاب 26 فروری کو ہوگا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس سے قبل بھی قومی اسمبلی کے 8 حلقوں سے ضمنی الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں، انہوں نے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدواروں کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فروری کے آخرتک انتخابات کی تاریخ آجائے گی ، عمران خان

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے پارٹی کی دیرانہ کارکنوں کو بھی آئندہ انتخابات میں ٹکٹس جاری کرنے عندیہ دے دیا ہے۔

Advertisement

اس سے متعلق عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اچھے کردار کے حامل اور مظبوط امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے آئندہ انتخابات کے لئے کوارڈینیٹر کو امیدوراں کی لسٹیں مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

اس حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ  پارٹی کے درینہ ورکروں کو ٹکٹوں کے لیے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا جائے اور آئندہ چند روز میں پارلیمانی بورڈ کو ناموں کی لسٹ فراہم کی جائے۔

اس کے علاوہ پنجاب کی نو ڈویژن کے کوارڈینٹر کو حلقوں میں کیمپن کے حوالے سے بھی روزانہ رپورٹ پیش کرنے اور شارٹ لسٹ ناموں کے ساتھ پارٹی کے ساتھ وابستگی اور حقیقی آزادی مارچ کیا کردار ادا کیا؟ مکمل پروفائل بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

 193 راجن پور کا انتخابی شیڈول جاری

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کی خالی نشست 193 راجن پور کا انتخابی شیڈول جاری کردیا۔

Advertisement

جاری کردہ شیڈول کے مطابق این اے 193 راجن پور میں پولنگ 26 فروری کو ہوگی ، امیدوار 19 جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 2 فروری کو جاری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن، عمران خان پی ڈی ایم کو ٹف ٹائم دینے کو تیار

یاد رہے کہ یہ نشست تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، سردار جعفر خان لغاری 31 دسمبر کو لاہورمیں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

سردار جعفر خان لغاری جام پور کے حلقہ این اے 193 کے منتخب ایم این اے تھے، وہ طویل عرصہ سے کینسر میں بھی مبتلا تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر