کینسر میں مبتلا دوست کا ساتھ دینے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل
نوجوان نے کینسر میں مبتلا دوست کا ساتھ دیکر سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت لیا۔
سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو کینسر میں مبتلا دوست کے بال کٹ کر رہا ہے۔
Barber shaves head in solidarity with his cancer friend. from MadeMeSmile
ویڈیو میں کینسرمیں مبتلا لڑکی کو روتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے یہ ہی نہں بلکہ نوجوان کو اپنی دوست کے بال کٹ کرنے کے بعد اپنے بھی بال کٹ کرتے دیکھا گیا۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
ساتھ ہی متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس نوجوان کی اس ہمت کو بھی سراہا جا رہا ہے ساتھ ان کی دوست کو صحت یابی کی دعائیں بھی دی جا رہی ہیں۔
اس سے قبل بھی ایسی ہی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے تھے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ شادی کے دن ایک دلہن نے اپنے بالوں کو کٹ کر کے کینسر کے مریضوں کو عطیہ کیا تھا۔
شادی کا دن دلہا دلہن کے لیے سب سے اہم دن ہوتا ہے۔
شادی کے دن کو لیکر دلہا دلہن کافی دن سے تیاروں میں لگ جاتے ہیں پھر وہ کپڑوں کے حوالے سے ہو یا سجاوٹ کے حوالے سے ہو۔
لیکن یہ سچ ہے کر دلہن کے لیے یہ دن کافی اہم ہوتا ہے اُس کے میک اپ ، ہیر اسٹائلینگ اور جیولری کپڑے کے حوالے سے منسلک تما تر تیاریاں بہت اہم ہوتی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کے لمبے بال ہیں جسے کاٹ کر کندھوں تک کردیا گیا ہے۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2023/01/736771/
اس نے سب کے سامنے اعلان کیا کہ وہ شادی کے روز اپنے بالوں کو کینسر کے مریضوں کو عطیہ کررہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دلہن کی ویڈیو میں اسے یہ سب کہتے وقت روتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
لڑکی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کینسر میں مبتلا اپنی والدہ کو کھونے کے بعد وہ یہ کبھی نہیں بھول سکتی کہ کیسے ایک عورت کے لیے بالوں کا گرنا کتنا مشکل ہو سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لڑکی کے اس قدم کو سراہا جارہا ہے۔
انسٹاگرام پرپوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کمنٹس باکس میں اس دلہن کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ساتھ ہی اس کے اس اقدام پراسے سراہا بھی جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
