Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کےبیشترمقامات میں گرج چمک اورآندھی کےساتھ بارش متوقع

Now Reading:

ملک کےبیشترمقامات میں گرج چمک اورآندھی کےساتھ بارش متوقع

محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اورآندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بدھ کی صبح مطلع جزوی ابرآلود رہا جس کے سبب سردی میں معمول سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح کے وقت اسلام آباد کا درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 20 تک جا سکتا ہے۔

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا تاہم جہلم، چکوال، اٹک، مری، میانوالی، سیالکوٹ، ناروال اور سرگودھا میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت خنکی سے درجہ حرارت کم جب کہ دوپہر میں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ لاہور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 23 تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ سوات، دیر، کرم اور چترال کے اضلاع میں سرد رہے گا۔ شام کے بعد مالاکنڈا، دیر، چترال، سوات، میں با رش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

Advertisement

صوبائی دارالحکومت پشاور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 16 تک جاسکتا ہے۔ چترال، دیر اور مالم جبہ کا کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 04، منفی1 اور منفی 2 رہے گا۔

صوبہ سندھ کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم دوپہر کے وقت درجہ حرارت میں قدرے اضافہ ہو سکتا ہے۔ کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت22 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جو کہ 30 تک جانے کا امکان ہے۔

حیدرآباد میں 17، سکھر 11، مٹھی 10اور نوابشاہ 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک جبکہ کوئٹہ، چمن، زیارت اورقلات میں سرد رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح کے درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 11 تک جا سکتا ہے۔

بلوچستان کے دیگر اضلاع گوادر، قلات، تربت، جیوانی، سبی اور نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرات بالترتیب 12 ،2، 9، 13، 11 اور 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا
کراچی میں موسم آج بھی گرم، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان
طوفانی بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری
کراچی میں آج پھر گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع
اگلے چار روز تک طوفانی بارشیں؛ کہاں کہاں بارش ہوگی؟
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر