Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیجیٹل پاکستان نوجوانوں کو معاشی خودمختاری عطا کرے گا

Now Reading:

ڈیجیٹل پاکستان نوجوانوں کو معاشی خودمختاری عطا کرے گا

Synopsis

حکومت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی انڈسٹری کا حجم 20 ارب ڈالر کرنے کے لیے پرعزم

ڈیجیٹل پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان کا مقصد نوجوانوں کو اقتصادی ترقی کے محرک بننے اور انہیں خود مختار بنانے کےلئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملٹی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کمپنی وی آن کے چیف آپریشنز آفیسر سرگی ہیریرو نے ملاقات کی۔

 اس موقع پر عمران خان نے وی آن کے پاکستان کےساتھ طویل تعلق کوسراہا  اور کہا کہ وی آن نے پاکستان میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی نے 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور اپنی کثیر الجہتی خدمات کے ساتھ 6 کروڑ صارفین کو سروسز فراہم کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مواصلات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، حکومت کاروبار کو آسان بنانے پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور اس نے آزاد سرمایہ کاری پالیسی اختیار کی ہے جس کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی طرف سے سراہا جا رہا ہے۔

عمران خان نے  یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت نے ”ڈیجیٹل پاکستان“ کا منصوبہ شروع کیا جس کا مقصد نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ آزادانہ طور پر کام کرکے ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا کردار بھرپور طریقہ ادا کر سکیں۔

Advertisement

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ڈیجیٹل پالیسی کے تحت پاکستان کی آئی سی ٹی انڈسٹری کا حجم آئندہ چند سالوں کے دوران 20 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا  مزید کہنا تھا  کہ اس پالیسی کے تحت آئی ٹی کے شعبہ میں نوجوانوں کو ڈیجیٹل خدمات میں جدت لانے اور اس شعبہ میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے انفراسٹرکچر اور ادارہ جاتی فریم ورک کے ساتھ ڈیجیٹل ایکو سسٹم فراہم کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر کمپنی کے چیف آپریشنز آفیسر سرگی ہیریرو نے وزیراعظم اور ان کی حکومت کی طرف سے ٹیلی کام کمپنیوں کو کام کرنے کا مسابقتی اور شفاف ماحول فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 کمپنی کے چیف آپریشنز آفیسر نے بتایا کہ جاز پاکستان نے ”انٹرنیٹ سب کیلئے“ کی مہم شروع کی ہے جس کے تحت سوشل میڈیا، جاز کیش اور وزیراعظم سٹیزن پورٹل کیلئے قابل استطاعت موبائل فون اور انٹرنیٹ کی رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے پٹرول اور گیس صارفین کے لئے خوشخبری

سرگی ہیریرو نے کہا کہ اس سروس کی فراہمی کے ذریعے شہریوں کو چھوٹی اور درمیانی درجے کی اقتصادی سرگرمیاں کو انجام دینے کے قابل بنانے اور گورننس کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

Advertisement

کمپنی کے چیف آپریشنز آفیسر سرگی ہیریرو نے حکومت کی طرف سے جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جعلی خبروں کے ذریعے غیر یقینی صورتحال اور خوف و ہراس پیدا کرنا سرمایہ کاری کیلئے تباہ کن ہے۔

ملاقات میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سیّد زبیر حیدر گیلانی، پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ اور وزیراعظم کی ڈیجیٹل پاکستان کیلئے فوکل پرسن تانیہ ادروس بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصر شاہ
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے، وزیر داخلہ
صحافتی تنظیموں کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ کیا جائے، شرجیل میمن
پی این ایس ہنگور کی لانچنگ؛ پاک بحریہ نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
پی ڈی ایم اے کی بارشوں کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جا ری
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی واقعہ کرنا چاہتی ہے، فیصل کریم کنڈی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر