
ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی امیدوں پر مکمل اوس پڑگئی، پاکستان کے گرے لسٹ میں برقرار رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان اورایف اے ٹی ایف کے درمیان مذکراتی عمل مکمل ہوگیا جس کا اعلامیہ آج جاری ہوگا، جس کے مطابق پاکستان کاجون تک گرے لسٹ میں برقرار رہنے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے ایف اےٹی ایف سفارشات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
رکن ممالک نے بھی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنڈنگ کی روک تھام کیلئے پاکستانی اقدامات کو سراہا ہے۔
کارکردگی کی روشنی میں پاکستان کوسفارشات پر عملدرآمد کیلئے مزید وقت دیا جائے گا، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27میں سے14نکات پرعمل کیا،13نکات پرعملدرآمد جاری ہے ۔
طلباء کو نقل کرنے کی ترکیبیں بتانے والا اسکول مینیجر گرفتار
یاد رہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو دس نکاتی ایکشن پلان پر جنوری 2019 تک عمل درآمد کرنے کو کہا گیا تھا۔ اس دس نکاتی ایکشن پلان کے مطابق پاکستان کو یہ واضح کرنا تھا کہ وہ منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی سے متعلق اقدامات کرنے میں کتنا کامیاب ہوا۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں پاکستان کی معاونت کرتی رہے گی۔ پاکستان چاہتا ہے کہ اس کا نام تنظیم کی ‘گرے لسٹ’ سے ہٹا دیا جائے۔
ایف اے ٹی ایف کے اہداف کے تعاقب میں گذشتہ برس فروری میں حکومتِ پاکستان نے ایک صدارتی آرڈیننس جاری کیا جس کے تحت اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیموں کو پاکستان میں بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔
اس آرڈیننس کے نفاذ کے بعد پاکستان میں حکام نے لشکرِ طیبہ کے بانی حافظ سعید سے منسلک دو تنظیموں جماعت الدعوۃ اور اس کے فلاحی ونگ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے خلاف بھی کارروائیاں کی ہیں۔
حافظ سعید انڈیا اور امریکہ کو دہشت گردی کے الزام میں مطلوب ہیں۔ پاکستان نے لشکرِ طیبہ پر تو پہلے ہی پابندی لگا دی تھی لیکن اس سے مبینہ طور پر منسلک جماعت الدعوۃ اور فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن نامی خیراتی ادارے بدستور کام کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News