Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مادری زبان کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

Now Reading:

مادری زبان کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
مادری زبان

پاکستان سمیت دنیابھرمیں آج مادری زبان کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایاجارہاہے کہ مادری زبانوں کوفروغ دیاجائے گا اوران کاتحفظ کیاجائے گا۔

مادری زبان شناخت کا ذریعہ  ہوتی ہیں  اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اکیس فروری کو پوری دنیا میں مادری زبان کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

دنیا  بھر میں بولی جانے والی  چھ ہزار سے زائد زبانوں میں سے تقریباً پانچ سو  زبانیں ختم ہو چکی  ہیں جبکہ گلوبلائزیشن کے باعث مزید چھتیس فیصد چھوٹی زبانوں کے مٹ جانے کا خطرہ ہے۔

پاکستان کی سرزمین  پہ بولی جانے والی زبانیں  بھی ہزاروں برس کی تاریخ رکھتیں ہیں  تاہم پاکستان کی قومی زبان اردو ہے جو ملک کے ہر کونے میں بولی اورسمجھی جاتی ہے  جبکہ دیگر علاقائی زبانوں میں سندھی ،پنجابی ، سرائیکی،بلوچی ،پشتو، بروہی اور ہندکو قابل ذکر ہیں۔

مادری زبان نہ صرف انسان کی شناخت اور اظہار کا ذریعہ ہیں بلکہ بیش قیمت روایات بھی رکھتی ہیں ۔

Advertisement

اس دن کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف سرکاری اورغیرسرکاری محکموں نے مادری زبان کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے مختلف سرگرمیوں کااہتمام کیا ہے جن میں سیمینارز،مباحثے ،میلے اورثقافتی تقاریب شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 17نومبر 1999ء میں یونیسکو نے یہ دن منانے کا اعلان کیا  تھا اور 2000ء سے یہ پوری دنیا میں منایا جارہا ہے۔

2008 ءمیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس حوالے سے قرارداد منظور کی اور 2008ء کو عالمی زبانوں کے سال کے طور پر منایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
بچی اور شوہر کے ساتھ رہنے کا واحد راستہ، ماں کو قتل تک لے گیا
کیا آپ بھی دوسروں کا نام بھول جاتے ہیں؟ یہ عمل یاداشت میں بہتری لا سکتا ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر