Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں اعلیٰ سول ایوارڈملنااعزازکی بات ہے

Now Reading:

پاکستان میں اعلیٰ سول ایوارڈملنااعزازکی بات ہے

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی  اور پاکستان سپر لیگ سیزن 5 میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والےڈیرن سیمی پاکستان کی جانب سے اعزازی شہریت ملنے پر مشکور ہیں اور کہا پاکستان میں اعلیٰ سول ایوارڈملنااعزازکی بات ہے، بے حد محبت ملنے پر پاکستان کا شکریہ اداکرتاہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں اعلیٰ سول ایوارڈملنااعزازکی بات ہے،2017میں صحیح سمت میں قدم اٹھایا، آج دیکھیں کہاں پہنچ گئے، تمام غیرملکی کھلاڑیوں نےاپناکرداراداکیا۔

Advertisement

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ محبت نچھاورکرنےپرپاکستان کاشکریہ اداکرتاہوں، ہم چاہتےتھےپاکستانی اپنی سرزمین پرکرکٹ دیکھیں۔

خیال  رہے حکومت نے ویسٹ انڈیزکےکھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلیٰ سول ایوارڈ اور اعزازی شہریت دینےکافیصلہ کیا تھا ، ڈیرن سیمی کو23مارچ کواعزازی شہریت اوراعلیٰ سول ایوارڈسےنوازا جائے۔

ڈیرن سیمی سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سے محبت کا اظہارکرتے ہوئے  اردو میں پیغام جاری کرتے رہتے ہیں اور پچھلے پانچ سالوں سے پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

خیال رہے ڈیرن سیمی وہ واحد غیر ملکی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں بھر پور کردارادا کیا اور جب کوئی بھی غیر ملکی پاکستان میں آ کر کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھا تو انھوں نے پاکستان آنے کی آمدگی ظاہرکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر