Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کیخلاف توہینِ عدالت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط

Now Reading:

مریم نواز کیخلاف توہینِ عدالت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط
مریم نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہینِ عدالت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کی جانب سے عوامی جلسوں میں مریم نواز کے عدالتِ عظمیٰ کے معزز جج صاحبان کے خلاف شرمناک حملوں کے حوالے سے  چیف جسٹس آف پاکستان کو خط تحریر کر دیا گیا ہے۔

خط میں انور منصور خان نے چیف جسٹس سے عدالت کی ساکھ، تکریم اور معزز ججز کے وقار کے تحفظ کے لئے فوری کارروائی کی استدعا کی ہے ۔

خط میں سابق اٹارنی جنرل نے 23 فروری کو مریم کی جانب سے سرگودھا میں ہونے والی گفتگو کے متعلق چیف جسٹس کو آگاہ  کیا اور بتایا کہ مریم نواز نے سرگودھا جلسے میں مہم کے تحت سپریم کورٹ اور معزز ججز کے خلاف گفتگو کی اور عوام کو اکسایا اور بغیر کسی ثبوت کے معزز ججز اور سپریم کورٹ پر بھونڈے الزامات لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز خود کو چیف الیکشن کمیشن سمجھ رہی ہیں، شہباز گل

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ مریم نواز نے انتخابات کے معاملے پر سوموٹو کیس کے بینج کے ارکان جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر اکبر نقوی کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ ان دونوں معزز جج صاحبان پر تنقید کرنے کا مقصد انصاف کے عمل پر اثر انداز ہونا اور رکاوٹ ڈالنا تھا اور اس طرح کی شدید تنقید کو عدلیہ کی آزادی اور انصاف کے نظام پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی نواز شریف کے خلاف پانامہ کیس میں بنچ کا حصہ رہے تاہم بغیر کسی ٹھوس نقطے یا ثبوت کے عدلیہ کے خلاف اس قسم کی زبان استعمال نہیں کی جانی چاہئے، امید ہے معزز عدالت حقائق دیکھتے ہوئے آئین کے بالادستی، عدلیہ کی عزت،آزادی اور وقار کے تحفظ کو مدنظر رکھ کر کارروائی کرے گی۔

اس موقع پر انور منصور خان نے مطالبہ کیا کہ مریم نواز کے خلاف اس حوالے سے توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر