
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں گورنر پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں وہ بال بال بچ گئے لیکن حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایک گیسٹ ہاؤس میں خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔
صومالیہ کے اس اہم سرکاری گیسٹ ہاؤس میں گورنر موجود تھے کہا جا رہا ہے کہ خودکش حملہ آور کا ہدف گورنر تھے۔
زور دار دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
خود کش حملہ آور کی گاڑی میں موجود دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے گیسٹ ہاؤس میں موجود گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں، جبکہ 5 افراد ہلاک ہو گئے اور گورنر سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : صومالیہ کا دارالحکومت موغا دیشو کار بم دھماکوں سے گونج اٹھا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت گیسٹ ہاؤس میں گورنر سمیت 15 سے زائد اہم سرکاری شخصیات موجود تھیں۔
سیکیوریٹی پر مامور اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گیسٹ ہاؤس کی جانب آنے والے ایک تیز رفتار گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار مزید تیز کر دی۔
سیکیوریٹی اہلکاروں نے گاڑی کے ٹائر پر فائرنگ کر کے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر ڈرائیور نے کار کو دھماکے سے اڑا دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اگر گاڑی کے ٹائر کو نشانہ بنا کر اس کو مزید آگے بڑھنے سے نہ روکا جاتا تو خودکش حملہ آور گیسٹ ہاؤس کے مزید اندر پہنچ جاتا تو جانی نقصان اس سے زیادہ ہوتا۔
صومالی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے، لیکن حکام کا کہنا ہے اس حملے کے پیچھے الشباب کے جنگجوؤں کا ہاتھ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News