Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

Now Reading:

ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار آج اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخارآج سہ پہرتین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں وہ 27فروری اورمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربریفنگ دیں گے۔

27 فروری کوآپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹوں کو نشانہ بنانے سے شروع ہوا۔

پاکستان کی جانب سےبھارتی جارحیت کےمنہ توڑجواب کاایک سال مکمل ہوگیا ہے ، 27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں‌ نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ‌ رقم کی اور بھارت کے دانت کھٹے کردیے۔

بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے ، جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے ، بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں بھارت کا پائلٹ بھی مارا گیا۔

Advertisement

بھارت نےاس شکست کوچھپانے کیلئے پاک فضائیہ کا ایف 16طیارہ مارگرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا ، جو وہ آج تک ثابت نہ کرسکا ، جبکہ امریکی حکام بھی اس دعوے کی نفی کرچکے ہیں۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان نے ابھی نندن کے طیارے کے چاروں میزائل اور ایجکٹ سیٹ دنیا کے سامنے پیش کردیئے ہیں ، طیارے کے میزائل آر73 آرچراورآر77ایڈر کے دو میزائل مکمل اوردرست حالت میں جبکہ 2میزائل طیارہ جلنے کے باعث جزوی حالت میں ملے۔

میزائل ماہرین بھی ان میزائلز کا تجزیہ کرکے ثابت کرچکے ہیں کہ مگ 21 کے چاروں میزائل میں سے کوئی بھی فائر نہیں ہوسکا ، ماہرین کی اس رپورٹ کی روشنی میں ابھی نندن کا پاکستانی طیارہ گرانے کا دعوی جھوٹ ثابت ہوتا ہے ۔

پاکستانی عسکری حکام نے سرپرائز ڈے کے حوالے سے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان امن پسند ریاست ہے تاہم جب بھی بھارت کی جانب سے کوئی شرارت کی گئی تو پاکستان کی جانب سے دشمن کو جواب میں ایک اور سرپرائز دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر